ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: غیر قانونی طورپر لائٹ فشنگ میں ملوث پائی گئی گوا کی دو ماہی گیر کشتیاں کی گئیں ضبط

کاروار: غیر قانونی طورپر لائٹ فشنگ میں ملوث پائی گئی گوا کی دو ماہی گیر کشتیاں کی گئیں ضبط

Sat, 02 May 2020 13:21:05    S.O. News Service

کاروار،2؍مئی (ایس او نیوز) لاک ڈاؤن قوانین کے تحت ریاستی حکومت نے ضلع شمالی کینرا میں گہرے سمندر میں ماہی گیری پر پابندی لگارکھی ہے۔ لیکن گوا کی دو ماہی گیر کشتیاں ضلع کے سمندر میں غیر قانونی طور پر لائٹ فشنگ  کرتی ہوئی پائی گئیں جسے کوسٹ گارڈ نے ضبط کرلیا ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق کراولی کوسٹ گارڈ نے  جمعہ کی دیر رات کو گہرے سمندر میں کارروائی کی جس کے دوران بحیرہ عرب کے کاروار سے قریب والے علاقے میں گوا کی ’ڈریگان‘ اور ’سی ہاک‘ نامی لائٹ فشنگ کرتی ہوئی دو کشتیاں ضبط کرلی گئیں۔کشتیوں پرعملے کے29افراد موجودتھے جن میں سے 26اوڈیشہ اور 3 انکولہ کے شہری تھے۔انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کشتیوں میں موجود مچھلیاں اور دیگر ساز وسامان بھی ضبط کرلیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود گوا کی کشتیاں کاروار کے سمندر میں ماہی گیری میں مصروف ہونے کی شکایت مقامی مچھیروں نے ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھی تھی۔اس شکایت کے پس منظر میں کوسٹ گارڈ نے یہ کارروائی کی تھی۔گوا کی کشتیاں عملہ سمیت ضبط کیے جانے کی خبر ملنے پر محکمہ صحت، محکمہ پولیس اور کوسٹل سیکیوریٹی پولیس کے ذمہ داران نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔اور معاملہ درج کرلیا گیا۔

 کشتی میں موجود عملے کو کنارے پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ پولیس کی طرف سے معاملہ درج کرلینے کے بعد محکمہ صحت کے فسران نے ان لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور سب کو کشتیوں میں ہی کوارنٹین کیا گیا۔


Share: